عشاء سے قبل کی چار رکعات سنتیں فرض کے بعد ادا کرنا
سوال
عشاء کی فرض نماز سے پہلے جو 4 سنتیں ہوتی ہیں، اگر وہ کسی وجہ سے رہ جائیں اور نہ پڑھ سکیں تو وہ بعد میں پڑھ سکتے ہیں، جیسے ظہر کی چار سنتیں بعد میں پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
عشاء سے قبل چاررکعات پڑھنامستحب اور افضل ہیں، سنت مؤکدہ نہیں ہیں، اگر کسی سے عشاء سے پہلے کی چار رکعات رہ جائیں تو عشاء کے بعد ان کا ادا کرنا ثابت نہیں ہے، البتہ اگر عشاء کے بعد کوئی پڑھ لے تو نفل کا ثواب حاصل ہوجائے گا، لیکن یہ عشاء سے پہلے کی سنتوں کی ادائیگی نہیں کہلائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

