بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

darulifta

 

زنا سے توبہ کیسے کرے؟


question

میں زنا کے بہت برے گناہ میں پڑ گیا ہوں، مجھے ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا،  اور مجھے 15 دن آئسلوشن میں رہنے کا کہا گیا تھا، لیکن میں یہ جانتے ہوئے کہ مجھے کورونا ہے، دوسروں کو لگ سکتا ہے، زنا کرنے  چلا گیا،  پھر ہوا یہ کہ جس خاتون سے زنا کیا  اس کا کرونا میں انتقال ہو گیا، میں نے اللہ سے بہت توبہ کی ہے، کیا اللہ میرا گناہ معاف کردے گا؟   کیا میرا یہ عمل قتل کہلائے گا؟  کیوں کہ جانتے بوجھتے میں زنا کے  لیے گیا تھا۔

answer

بصورتِ  مسئولہ  نہایت قبیح عمل کیا ہے، جس پر صدق دل سے توبہ کی شرائط کی پاس داری کے ساتھ  توبہ کرنا ضروری ہے، توبہ کی شرائط درج ذیل ہیں:

1۔ فوری طور پر گناہ چھوڑ دینا۔

2۔ کردہ گناہ پر شرمندہ ہونا۔

3۔ اس عزم کے ساتھ توبہ کرنا کہ آئندہ اس گناہ کی طرف نہیں  پھٹکوں گا ۔

4۔ بروں کی صحبت ترک کرکے نیکوکاروں کی صحبت اختیار کرنا۔

پس سائل کو  چاہیے کہ وہ اپنے عمل پر توبہ و استغفار کرنے کے ساتھ ساتھ اس خاتون کے  لیے بھی اللہ سے مغفرت  کا سوال کرتا ہے، جس کے ساتھ زنا کیا تھا، بشرطیکہ وہ ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئی ہو، اور ہوسکے تو  اس کے  لیے صدقہ جاریہ کی کوئی صورت بنادے، جیسے اس کے نام سے اپنے حلال مال سے تعمیر مسجد و  مدرسہ  میں حصہ ڈال دے، یا اس کے نام سے کنواں کھدواکر، یا بورنگ کروا کے عوام الناس کے  لیے وقف کردے۔ فقط واللہ اعلم


fatwa_number : 144212201843

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question