بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

darulifta

 

زمل نام کا معنیٰ


question

زمل نام رکھنا کیساہے اور اس کا معنی ٰ کیا ہے؟

answer

واضح رہے کہ لفظ زمل زا کےزبر،زیر،اور پیش تینوں کےساتھ عربی زبان میں اس کا استعمال ہے،اور تینوں حرکات کےساتھ اس کا معنیٰ کمزور سست اور کاہل کے ہیں،لہذا  یہ نام نہ رکھا جائے،ناموں کے سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ انبیاء علیھم الصلاۃ والسلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کریں،یا کسی اور اچھے بامعنیٰ لفظ کا انتخاب کریں۔

المنتخب من غریب کلام العرب میں ہے:

"ويقال رجل ‌زُمَّلٌ، وزُمَّالٌ، وزُمَّيْلَيةٌ، وزُمَّالَةٌ، وزُمَّيْلٌ، وزِمْلٌ، وزُمَلٌ، وزُمَيْلٌ، وزَمِلٌ، وهو الكسلان ويقال الضعيف؛ تسع لغات."

(باب الطعن والضرب،ص،541،ط:جامعة أم القرى (معهد البحوث العلمية وإحياء التراث الإسلامي)

تاج العروس میں ہے:

"‌والزُّمَّلُ، ‌كسُكَّرٍ، ‌وصُرَدٍ، ‌وعِدْلٍ، ‌وزُبَيْرٍ، ‌وقُبَّيْطٍ، ورُمَّانٍ، وكَتِفٍ، وقِسْيَبٍ، بكَسْرٍ فسُكُونٍ ففَتْحٍ فتَشْدِيدٍ، وجُهَيْنَةَ، وقُبَّيْطَةٍ، ورُمَّانَةٍ، فَهِيَ لُغاتٌ إِحْدَى عَشَرَةَ، كُلُّ ذَلِك بمَعْنى الْجَبَان الضَّعِيف الرَّذْلِ، الَّذِي يَتَزَمَّلُ فِي بَيْتِه، لَا يَنْهَضُ."

(مادة،ز م ل،29/ 135،ط:وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

لسان العرب میں ہے:

"‌والزِّمْل: ‌الكَسْلان. ‌والزُّمَل ‌والزُّمَّل ‌والزُّمَّيْلُ ‌والزُّمَيْلَة ‌والزُّمَّال: ‌بِمَعْنَى ‌الضَّعِيفِ ‌الجَبان ‌الرَّذْل."

(فصل الزاي المعجمة،11/ 311،ط: دار صادر، بيروت)

فقط والله أعلم


fatwa_number : 144408101242

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question