بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

darulifta

 

انڈر وئیر میں احتلام کی صورت میں پاجامہ کا حکم


question

اگر کوئی شخص پاجامہ  کے نیچے انڈروئیر پہن کر سوتاہے  ،جب اسے احتلام ہوتا ہے تو ناپاکی انڈروئیر سے ہوتے ہوۓ پاجامہ  پر بھی لگتی ہے ،  لیکن پاجامہ پر ناپاکی کا کوئی نشان یا دھبہ وغیرہ نہیں ہوتا ہے، تو کیا وہ پاجامہ کا اتنا حصہ ناپاک ہوگیا؟

answer

احتلام کے بعد اگر ناپاکی کے اثرات انڈروئیر  تک محدود رہے اور اس کے اثرات پاجامہ پر ظاہر نہ ہوں تو پاجامہ ناپاک نہ ہوگا ،لیکن اگر  غالب گمان کے مطابق  نجاست پاجامہ پر بھی لگی ہواور  یہ نہ معلوم ہوکہ کہاں لگی تو جس حصہ پر لگنے کا اندیشہ  ہو اس کو دھو لیا جائے تو پاجامہ پاک ہوجائے گا ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(وغسل طرف ثوب) أو بدن (أصابت نجاسة محلا منه ونسي) المحل (مطهر له وإن) وقع الغسل (بغير تحر) وهو المختار."

(كتاب الطهارة ، باب الأنجاس ، 1/ 327،ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


fatwa_number : 144407102147

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question