اگر خاوند بیوی کو تین طلاقیں دینے کے بعد فوراً رجوع کرنا چاہے تو نکاح رہے گا؟
اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی ہو ں تو تین طلاق دینے سے دونوں کا نکاح ختم ہو جاتا ہے اور رجوع کی یا تجدید ِ نکاح کی گنجائش نہیں رہتی؛ لہذا تین طلاق دینے کے بعد رجوع کرنے سے نکاح برقرار نہیں رہتا، اگرچہ فوراً رجوع کرلیا ہو۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"و إن كان الطلاق ثلاثًا في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجًا غيره نكاحًا صحيحًا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها، كذا في الهداية."
(3/473، ط: ماجدية)
فقط واللہ اعلم
fatwa_number : 144212201711
darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town