بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 ذو الحجة 1446ھ 17 جون 2025 ء

darulifta

 

تحریری طلاق نامہ کا حکم


question

میں نے دو شادیاں کی ہیں،  اور میں نے دوسری بیوی کے ساتھ  جا کر پہلی بیوی کی طلاق  کا پیپر بنوایا ہے۔ اور  دوسری بیوی نے کہا کہ بلند آواز میں  مجھے سناؤ۔ کیا طلاق ہوگئی؟ 

answer

صورتِ  مسئولہ میں جس بیوی کے حوالے سے طلاق نامہ تیار کروایا تھا، طلاق نامہ تیار کرتے ہی طلاق واقع ہوگئی تھی، نیز طلاق واقع ہونے کے  لیے بلند آواز سے  دوسری بیوی کو سنانا ضروری نہیں تھا۔

طلاق  چوں کہ تحریری طور پر دی گئی ہے، لہذا طلاق نامہ میں جتنی طلاق تحریر کی گئی تھیں، اتنی طلاق واقع شمار ہوں گی،  پس اگر تعداد کے بارے میں حکم معلوم کرنا ہو، تو طلاق نامہ کے ساتھ دار الافتاء تشریف لا کر بالمشافہ  معلوم کرلیا جائے، یا طلاق نامے میں درج الفاظ مکمل لکھ کر سوال دوبارہ یہاں ارسال کردیجیے، یا طلاق نامہ اسکین کرکے ہمارے درج ذیل ای میل ایڈریس پر سوال کے ساتھ ارسال کردیجیے،  ان شاء اللہ جواب دے دیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

[email protected]


fatwa_number : 144208200469

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question