بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

darulifta

 

سنی لڑکے کا شیعہ لڑکی سے نکاح کا حکم


question

میں  ایک سنی لڑکا ہوں،ایک شیعہ لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، اس کا طریقہ بتادیں۔


answer

اگر کوئی شیعہ قرآن مجید میں تحریف، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خدا ہونے، یا جبرئیل امین سے وحی پہنچانے میں غلطی کا عقیدہ رکھتاہو، یا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا انکار کرتاہو یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگاتاہو، یا بارہ اماموں کی امامت من جانب اللہ مان کر ان کو معصوم مانتاہو تو ایسے شیعہ کے  ساتھ مسلمان کا نکاح جائز نہیں ہوگا، خواہ وہ شیعہ لڑکی ہو اور مسلمان لڑکا اس سے نکاح کرے۔

لہٰذا اگر مذکورہ لڑکی درج بالا عقائد  رکھتی ہے تو  آپ کے لیے اس سے نکاح جائز نہیں  ہے۔ البتہ اگر   وہ  اپنے  مذکورہ عقائد سے صدقِ دل سے توبہ کرے اور  ان عقائد سے براء ت  کا قابل اعتبار اظہار کرے  تو  آپ  کا نکاح اس سے جائز ہوگا۔

فتاوی  شامی میں ہے:

"و بهذا ظهر أن الرافضي إن كان ممن يعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي أو كان ينكر صحبة أبي بكر الصديق أو يقذف عائشة الصديقة فهو كافر؛ لمخالفة القواطع المعلومة من الدين بالضرورة".

(ردالمحتار : ٣ / ٤٦ سعيد)

فقط والله أعلم


fatwa_number : 144212202311

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question