حکومتِ پاکستان مڈل کلاس طبقے کو کم قیمت کی ہاؤسنگ اسکیم "میرا پاکستان میرا گھر ہاوسنگ اسکیم" (Mera Pakistan Mera Ghar Housing Scheme) کے لیے اسلامی بینک کے ذریعہ سبسڈی والے قرضے ( subsidized loans) فراہم کر رہی ہے، کیا اسلام میں ایسے قرضے لینے کی اجازت ہے؟
واضح رہے کہ سبسڈی والے قرضے (subsidized loans) دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جس میں سود نہیں ہوتا اور دوسرا وہ جس میں سود کی شرح عام سودی قرضوں سے کم ہوتی ہے۔ صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ اسکیم میں سود کی شرح عام سودی قرضوں سے کم ہے تو یہ لینا ناجائز ہے؛ اس لیے کہ سود کی قباحت اس میں بھی موجود ہے۔ اور اگر قرض بغیر سود کے فراہم کیے جارہے ہیں تو ان قرضوں کو مکمل تفصیل ارسال کرکے سوال کرلیں۔
اس حکم میں مروجہ اسلامی بینک اور روایتی بینک برابر ہیں۔
ہماری معلومات کے مطابق مذکورہ اسکیم کے لیے ایک معروف مروجہ غیر سودی بینک "شرکتِ متناقصہ" کی بنیاد پر قرض فراہم کر رہاہے، یاد رہے کہ اس طرح کا عقد شرعی تقاضے پورے نہ ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
fatwa_number : 144203201225
darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town