بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ذو الحجة 1446ھ 26 جون 2025 ء

darulifta

 

مرحوم بھائی کے ترکہ میں اکلوتی بہن کا حصہ


question

 اکلوتے غیر شادی شدہ بھائی کی وراثت میں اکلوتی بہن کا حصہ ؟

answer

صورتِ  مسئولہ میں اولاد کی غیر موجودگی میں اکلوتی بہن کا مرحوم بھائی کے ترکہ میں سے آدھا حصہ بنتا ہے، البتہ ترکہ کی تقسیم کا مکمل  طریقہ کار بتانے کے لیے  مرحوم کے انتقال کے وقت مرحوم کے دیگر رشتہ داروں کے زندہ ہونے یا نہ ہونے کا علم ہونا ضروری ہے، مثلًا مرحوم کے انتقال کے وقت مرحوم کے والدین زندہ تھے یا نہیں؟ مرحوم کے  دادا یا چچا یا چچا زاد بھائیوں میں سے کوئی زندہ تھا یا نہیں ؟ وغیرہ 

الفتاوى الهندية (6/ 450):

’’ الخامسة: الأخوات لأب وأم للواحدة النصف وللثنتين فصاعدا الثلثان، كذا في خزانة المفتين ومع الأخ لأب وأم للذكر مثل حظ الأنثيين، ولهن الباقي مع البنات أومع بنات الابن، كذا في الكافي.‘‘

فقط واللہ اعلم


fatwa_number : 144208201298

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question