بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 محرم 1447ھ 05 جولائی 2025 ء

darulifta

 

ماہواری میں زبانی یا موبائل میں تلاوت کا حکم


question

کیا ماہ واری میں عورت موبائل پر یا زبانی قرآن پڑھ سکتی  ہے؟

answer

عورت کے لیے ماہواری کے ایام میں قرآن مجید کو چھونا، اور دیکھ کر یا بغیر دیکھے قرآن کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے،  لہذا ماہواری میں موبائل سے قرآنِ  کریم کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ عورت ایام کے دوران  درود شریف، مسنون دعائیں، تسبیحات اور قرآنِ کریم کی وہ آیات جو دعا کے معانی پر مشتمل ہوں وہ پڑھ سکتی ہے۔

البحرالرائق میں ہے:

"(قوله: و قراءة القرآن) أي يمنع الحيض قراءة القرآن، و كذا الجنابة؛ لقوله صلى الله عليه وسلم: « لاتقرأ الحائض و لا الجنب شيئاً من القرآن». رواه الترمذي و ابن ماجه".  (2/274)

فقط والله أعلم


fatwa_number : 144212202386

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question