کیا عقیقہ کا جانور رات کے وقت ذبح کر سکتے ہیں؟
رات کے وقت عقیقہ کے جانور کو ذبح کرنا جائز ہے، اور رات میں روشنی کا صحیح انتظام ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں، ہاں! اگر کوئی علاقہ ایسا ہو جہاں رات کو بجلی اور روشنی کا مناسب انتظام نہ ہو اور کسی رگ کے کٹنے میں شبہ ہونے کا خدشہ ہو تو ایسی جگہ رات کے وقت جانور ذبح کرنا مکروہ ہو گا۔
اللباب في شرح الكتاب (3/ 234):
"ويجوز الذبح في لياليها، إلا أنه يكره، لاحتمال الغلط في ظلمة الليل."
فقط واللہ اعلم
fatwa_number : 144204200799
darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town