بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 ذو الحجة 1446ھ 25 جون 2025 ء

darulifta

 

کاروبار میں اللہ تعالیٰ کو شریک بنانے کا مطلب


question

میں یہ معلوم کرنا چاہ رہا ہوں  کہ اللہ تعالی کے ساتھ کاروبار میں  پارٹنرشپ سے کیا مراد ہے؟   لوگ کہتے ہیں کہ کاروبار  میں اللہ تعالی کو 33٪ کا  پارٹنر بنالیں پرافٹ میں،  بہت سارے لوگوں سے اس بات کو سنا ہے تو برائے مہربانی اس کی وضاحت فرما دیں   یا اس بات کو صحیح سے بیان کر دیں ، نیز یہ بھی بتا دیں کہ اس رقم کو کن مقاصد میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟  مثلًا کسی مسجد یا مدرسے میں یا زمین خریدنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

answer

کاروبار میں اللہ تعالی کو کو  پارٹنر  بنانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کاروبار کے منافع  میں سے ایک   حصہ اللہ تعالی کے  لیے متعین کر دیا جائے،  پھر  کاروبار میں  نفع کا  جو حصہ  اللہ تعالی   کے لیے خاص کیا جائے، اُس کے متعلق  اگر  زبان سے بھی یہ   کہا کہ  اتنا حصہ اللہ تعالی کا ہے تو  اس کی  حیثیت  نذر (منت)   کی ہے، اُ س سے مسجد بنوانا  ، مدرسہ کی تعمیر کروانا یا زمین خریدنا   درست نہیں ہے، اسی طرح  اس حصے میں سے مال دار  شخص کو  یا اپنے والدین،   اولاد  اور  میاں بیوی کا ایک دوسرے کو دینادرست نہیں  ہے۔ بلکہ یہ رقم کسی غریب مستحق کو  دینا ضروری ہے۔

اور  اگر زبان سے نہیں کہاکہ  اتنا حصہ اللہ تعالی کا ہے،  بلکہ صرف نیت کی کہ اتنا صدقہ میں غریبوں کو دوں گا تو  اس کی  حیثیت صدقہ  کی ہے، ا س سے مسجد بنوانا ، مدرسہ کی تعمیر کروانا  ، کسی مال دار کو بنیتِ ثواب دینا وغیرہ درست   ہے۔ 

فتاویٰ شامی میں ہے:

"اعلم أن الصدقة تستحب فاضل عن کفایته، و الأفضل لمن یتصدق نفلاً أن ینوی لجمیع المؤمنین والمؤمنات؛ لأنها تصل إلیهم و لاینقص من أجرہ شیء."

(شامي ۲؍۳۵۷ کراچی)

فتاویٰ  تاتارخانیہ میں ہے:

"فالجملة في هذا أن جنس الصدقة یجوز صرفها إلی المسلم … ویجوز صرف التطوع إلیہم بالاتفاق، وری عن أبي یوسف أنه یجوز صرف الصدقات إلی الأغنیاء أذا سموا فی الوقف۔ فأما الصدقة علی وجه الصلة والتطوع فلا بأس به، وفي الفتاوی العتابیة: وکذلک یجوز النفل للغني."

(الفتاویٰ التاتارخانیة ۳؍۲۱۱-۲۱۴)

فقط واللہ اعلم


fatwa_number : 144211201028

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question