بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 محرم 1447ھ 05 جولائی 2025 ء

darulifta

 

کپڑوں کو دھونے کے بعد بھی منی کا داغ باقی رہنے کا حکم


question

اگر احتلام یعنی منی کا داغ کپڑے کی دھلائی کے بعد بھی  کپڑے پر رہ جائے تو اس صورت میں کپڑا پاک ہوگا  یا ناپاک؟

answer

کسی بھی قسم کی نجاست کپڑوں پر لگنے کی صورت میں اگر کپڑوں کو اچھی طرح سے دھوکر نجاست کو کپڑوں سے زائل کرلیا جائے تو کپڑے پاک ہوجاتے ہیں، اور اگر وہ نجاست نظر نہ آرہی ہو  جس کی وجہ سے نجاست کے زائل ہونے کا اندازہ نہ ہورہا ہو یا دھونے کے باوجود اس کا رنگ وغیرہ نہ جارہاہو تو تین مرتبہ اچھی طرح دھوکر ہر مرتبہ بقدرِ  طاقت اسے نچوڑ لیا جائے تو وہ کپڑا پاک سمجھا جائے گا، چاہے اس نجاست کا اثر (رنگ وغیرہ) باقی ہی کیوں نہ ہو۔

عام طور پر منی کا داغ ایسا نہیں ہوتا کہ تین مرتبہ اچھی طرح دھونے کے بعد بھی باقی رہے، لیکن اگر کوئی شخص تین مرتبہ اچھی طرح کپڑے کو دھولے، یعنی منی (کے اجزاء و مادے) کو زائل کرکے  ہر مرتبہ کپڑے کو رگڑکر اپنی طاقت کے بقدر نچوڑ لے، اس کے باوجود بھی کپڑے میں  داغ  باقی رہے تو بھی وہ کپڑا پاک ہی سمجھا جائے گا۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"و إن کانت شیئًا لایزول أثرہ إلا بمشقة بأن یحتاج في أزالته إلی شيء آخر سوی الماء کالصابون لایکلف بإزالته ... و یشترط العصر في کل مرة ویبالغ في المرة الثالثة."

(الباب السابع في النجاسة وأحکامها، ج:1، ص:96، ط:مكتبه رشيديه)

فقط والله اعلم 


fatwa_number : 144206201144

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question