بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

darulifta

 

گھر سے پیسوں کا غائب ہوجانا


question

 کچھ عرصہ قبل میرے والد کا انتقال ہوا ہے، میری بیگم اور میری والدہ ہم 3  لوگ سب نمازی ہیں، کچھ عرصے پہلے میری نوکری ختم ہو گئی،  جس کی وجہ سے حالات تنگ ہیں۔

سوال یہ ہے کے ہمارے گھر سے خودبخود پیسے غائب ہو رہیں ہیں جس کی کل رقم ۵۰۰۰ تک جا پہنچی ہے، ہماری مدد فرمائیں۔ ہم بہت پریشان ہیں کہ ایسا بار بار کیوں ہو رہا ہے؟

ہوتا صرف میری والدہ کے ساتھ ہے ان کے پرس میں سے، کبھی ان کی الماری میں سے کبھی ان کے ہاتھ میں سے ایک دم پیسے آدھے ہو جاتے ہیں، ہمارے گھر میں ہر جگہ قرآن پاک ہے، ہر کمرے میں اللہ کا نام بھی لگا ہوا ہے. میری والدہ کچھ عرصہ قبل ہر نماز کے بعد وظائف پڑھنے لگی تھیں، جن کو اب ہم نے رکوادیا ہے. اب وہ صرف نماز اور قران پڑھتی ہیں. آپ جلد از جلد جواب دیجیے گا۔

answer

مذکورہ صورتِ حال میں توپہلے  اپنے سامان کی حفاظت کا انتظام  کریں، گھر میں موجود اور باہر سے آنے والوں  پر بھی نظر رکھیں، شک کرنے کے بجائے حفاظتی اقدامات کریں ،  امید ہے کہ اسی سے یہ  پریشانی دور ہوجائے گی۔

نیز  رقم کی حفاظت کے لیے یہ تدبیر  اختیار کریں کہ رقم  کسی لفافے میں   رکھنے کا معمول بنایا جائے، اور  کسی کاغذ پر  {فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ} لکھ کر  اس لفافے  میں رکھ دیا جائے،  نیز جس جگہ (مثلاً الماری میں) رقم رکھیں، وہاں رقم رکھنے سے پہلے، رقم رکھتے وقت اور رقم رکھنے کے بعد ایک ایک مرتبہ  آیت الکرسی پڑھ کر دم بھی کردیا جائے، اور الماری ، تجوری وغیرہ کا دروازہ : ’’بِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُو‘‘ پڑھ کر بند کیا جائے۔

  نیز صبح و شام   کے مسنون  اعمال کا بھی اہتمام کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم 


fatwa_number : 144406100391

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question