میں نے نادرا سے احساس پروگرام کا فرنچائز لیا ہے، پہلے میں اپنی رقم تقسیم کرتا ہوں، جس پر گورنمنٹ مجھے ایک ہزار روپے پر چار روپے منافع دیتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟ اور سود کے زمرے میں آتا ہے؟
بصورتِ مسئولہ جب آپ نادرا (حکومت) کی طرف سے احساس پروگرام کے تحت مستحقین تک رقوم پہنچاتے ہیں تو آپ حکومت کی طرف سے مذکورہ معاملہ میں اجیر (ملازم) ہیں، اور گورنمنٹ (حکومت) کی طرف سے ہزار روپے پر چار روپے ملنے والی اجرت کالینا جائز ہے، البتہ حکومت کی طرف سے اجرت ملنے کی صورت میں مستحقین کی رقوم سے کٹوتی جائز نہیں ہوگی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"فهي عقد على المنافع بعوض، كذا في الهداية."
(الباب في تفسيرالإجارة، ج:4، ص:409، ط:مكتبة رشيدية)
فقط والله اعلم
fatwa_number : 144204200071
darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town