بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

darulifta

 

بیوی کا شوہر کی بات نہ ماننے کا حکم


question

میری بیوی میرے ساتھ  اچھا سلوک  نہیں کرتی  وہ  مجھ  سے  بات نہیں کرتی  اور  مجھ سے  جھگڑتی رہتی ہے اور  مجھے بہت سی باتوں پر تنگ کرتی رہتی ہے،  ہماری شادی کو صرف 2 ماہ ہوئے ہیں وہ مجھے پریشان کرتی رہتی ہے اور مجھ سے بدتمیزی سے بات کرتی ہے۔   میں  چھوٹی  سے بڑی ہر چیز کا خیال رکھتا ہوں اور اس کی جسمانی اور ذہنی ضروریات کا خیال رکھتا ہوں، لیکن وہ کبھی مطمئن نہیں ہوئی میں  2  ماہ  سے  اسے مطمئن کرنے کی کوشش کر رہا ہوں،  لیکن  وہ  وہ نہیں کررہی جو میں اس کے لیے کر رہا ہوں۔  برائے  مہربانی  رہنمائی فرمائیں کہ  میں اس معاملے میں کیا کروں کہ شریعت اس صورتِ  حال میں کیا کرنے کو کہتی ہے؟

answer

مذکورہ  صورت میں اگر واقعی بیوی شوہر سے اچھاسلوک نہیں رکھتی ، اس سے بات چیت نہیں کرتی اور مختلف باتوں کی وجہ سے تنگ کر تی رہتی ہے تو شوہر مذکورہ تین کاموں سے کوئی ایک کام اپنا کر باہم صلح کی کوئی صورت نکال سکتا ہے :

  1. سب سے پہلے تو بیوی کو نصیحت کرے اور اسے سمجھائے۔
  2. اگر نصیحت کارآمد نہ ہو تو   بستر الگ کردے۔
  3. اگر یہ بھی کار آمد نہ ہو تو  پھر اس کی سرزنش کرے۔

اگر اس کے باوجود بیوی اطاعت نہ کرے تو خاندان کے معزز ،دین دار،مخلص اور معاملہ فہم حضرات کے سامنے اپنا معاملہ رکھے؛ تاکہ وہ اسے حل کریں۔ 

قرآن مجید میں اللہ تعالی ٰ کا ارشاد ہے :

{وَاللَّاتِىْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَهُنَّ فَعِظُوْهُنَّ وَاهْجُرُوْهُنَّ فِى الْمَضَاجِــعِ وَاضْرِبُوْهُنَّ  فَاِنْ اَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَيْـهِنَّ سَبِيْلًا  اِنَّ اللّـٰهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيْـرًا} [النساء:34]

ترجمہ: اور جو عورتیں ایسی ہوں کہ تم کو ان کی بد دماغی کا احتمال ہو تو ان کو زبانی نصیحت کرو، اور ان کو ان کے لیٹنے کی جگہ میں تنہا چھوڑ دو، اور ان کو مارو، پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کرنا شروع کردیں تو ان پر بہانا مت ڈھونڈو، بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑے رفعت اور عظمت والے ہیں۔ (بیان القرآن)

فقط واللہ اعلم


fatwa_number : 144307102098

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question