میں اپنی بیوی کی شرم گاہ کو سہلاتا ہوں،اور اپنے عضو تناسل کو اپنی بیوی کی شرم گاہ کے اوپر رگڑتا ہوں،لیکن اندر داخل نہیں کرتا۔ان دونوں کاموں سے میری بیوی کو مزا آتا ہے۔کیا ایسا کرنے سے عورت پر غسل فرض ہوگا؟
جب تک مرد کے آلہ تناسل کا اگلا حصہ عورت کی شرم گاہ میں داخل نہ ہو اس وقت تک غسل فرض نہیں ہوتا؛ لہذا (انگلی داخل کیے بغیر) ہاتھ سے بیوی کی شرم گاہ سہلانے سے یا صرف شرم گاہ پر آلہ تناسل رکھنے سے عورت پر غسل فرض نہیں ہوگا، ہاں اگر اس دوران عورت کی منی شہوت کے ساتھ شرم گاہ سے باہر نکل آئے تو غسل فرض ہوجائے گا۔
مراقی الفلاح میں ہے:
"فصل ما يجب فيه الاغتسال
يفترض الغسل بواحد من سبعة أشياء خروج المني الى ظاهر الجسد إذا انفصل عن مقره بشهوة من غير جماع وتواري حشفة."
(مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 42)
بدائع میں ہے:
"والثاني: إيلاج الفرج في الفرج في السبيل المعتاد سواء أنزل، أو لم ينزل؛ لما روي أن الصحابة -رضي الله عنهم - لما اختلفوا في وجوب الغسل بالتقاء الختانين بعد النبي صلى الله عليه وسلم وكان المهاجرون يوجبون الغسل، والأنصار لا، بعثوا أبا موسى الأشعري إلى عائشة -رضي الله عنها- فقالت سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «إذا التقى الختانان، وغابت الحشفة وجب الغسل أنزل، أو لم ينزل»، فعلت أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلم واغتسلنا، فقد روت قولًا، وفعلًا."
(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1/ 36)،[فصل الغسل]، (كتاب الطهارة)، الناشر: دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
fatwa_number : 144212200237
darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town