بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 ذو الحجة 1446ھ 25 جون 2025 ء

darulifta

 

بینک میں ملازمت


question

میں نیشنل بینک میں کام کرتا ہوں،  بینک ہمیں کم ریٹ پر گھر اور گاڑی کے  لیے قرضہ دیتا ہے، کیا میں بینک سے قرضہ لے سکتا ہوں ؟

answer

 واضح رہے کہ بینک میں ملازمت کرنا جائز نہیں ہے،لہذا آپ کو چاہیے کہ آپ  کسی دوسری جائز ملازمت کی سنجیدہ کوشش شروع کردیں، اور جیسے ہی کوئی جائز ملازمت ملے، بینک کی یہ ملازمت چھوڑ دیں، خواہ حلال ملازمت میں وہ مراعات حاصل نہ ہوں جو بینک کی ملازمت میں حاصل ہیں۔

  نیز  بینک سے اسٹاف لون بھی نہ لیں ،اس لیے کہ مذکورہ قرضہ اگرچہ دوسروں کی نسبت کم سود پردیا جاتاہے، تاہم سود اس میں موجود ہوتاہے، اور سود کے ایک روپے کی لین دین بھی کبیرہ گناہ اور حرام ہے۔ اور اگر وہ بلاسود قرض دیں تو بھی آپ یہ قرض نہ لیں؛ کیوں کہ اگر آپ یہ قرضہ وصول کریں گے تو جب تک یہ وصول شدہ قرض ادا نہیں ہوگا،  تب تک آپ مذکورہ ملازمت نہیں چھوڑ سکیں گے۔ فقط واللہ اعلم


fatwa_number : 144205201034

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question