بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 ذو الحجة 1446ھ 25 جون 2025 ء

darulifta

 

ایک سال کے قرض پر ماہانہ مخصوص رقم دینا


question

میں کسی سے قرض کے طور پر رقم لوں اور یہ معاہدہ کروں کہ یہ رقم ایک سال بعد دوں گا اور ہر ماہ اسے مخصوص رقم دوں گا، یہ طریقہ جائز ہے؟

answer

صورتِ  مسئولہ میں اگر  قرض لي ہوئی رقم ایک سال بعد مکمل واپس کی جائے اور ہر ماہ  اس قرض کی وجہ سے  قرض خواہ کو مخصوص رقم دی جائے  تو قرض پر نفع  کی وجہ سے ”سود“ ہے ، یہ ناجائز اور حرام ہے، لہذا ایسا معاہدہ کرنے سے اجتناب لازم ہے، البتہ  اگر ماہانہ مخصوص رقم کو اصل رقم سے منہا کیا جائے اور سال کے آخر میں قرض لوٹانے میں دی گئی رقم کے علاوہ رقم لوٹائی جائے تو یہ صورت جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5 / 166):

"في الأشباه كل قرض جر نفعا حرام".

فقط واللہ اعلم


fatwa_number : 144301200050

darulifta : Jamia Uloom Islamiyyah Allama Muhammad Yousuf Banuri Town



search

ask_question

required_question_if_not_exists_then_click

ask_question