بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

bayyinat

 
 

پلاسٹک اور کاسمیٹک سرجری کا حکم

پلاسٹک اور کاسمیٹک سرجری کا حکم

سوال

1- کوئی ایسی شکل وصورت کے ساتھ پیدا ہوا ہے جو مناسب سطح سے کم معلوم ہوتی ہے، تو کیاایسا شخص اپنی شکل و صورت میں بہتری اور جمالیاتی اضافہ کے لیے کاسمیٹک سرجری کرواسکتا ہے؟
2- کوئی قابل قبول شکل وصورت کے ساتھ پیدا ہوا تھا، لیکن کسی حادثہ وغیرہ کی وجہ سے جسم پر کوئی داغ، نشان، وغیرہ لگ جائے، تو کیاایسا شخص کاسمیٹک سرجری کے ذریعہ اپنا عیب درست کرسکتا ہے؟
3- عمر کے 40 سال کے بعد عمر کم کرنے والی کاسمیٹک سرجری (anti aging) کی اجازت ہے یا نہیں؟

جواب

اگر پلاسٹک سرجری یا کاسمیٹک سرجری کا مقصد خوب صورتی اور حسن میں اضافہ ہو تو اس کی شرعاً اجازت نہیں ہے۔ اور اگر مقصد ازالۂ عیب اور علاج ہو تو شرعی حدود میں رہتے ہوئے اس کی اجازت ہے۔

فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144205200296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے