بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

bayyinat

 
 

شعائرِ اسلام کی توقیر ضروری ہے!

شعائرِ اسلام کی توقیر ضروری ہے!

 ہمارے ملک کی انتظامیہ میں بعض لوگوں کا یہ حال ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان بننے سے بھی پہلے سے موجود مدنی مسجد، جو وقف شدہ زمین پر بنی تھی، حکومتی اوقاف کے تحت رجسٹرڈ تھی اور نمازیوں سے آباد تھی، اسے حکومتی مشنری کے بعض لوگوں نے راتوں رات ڈھا کر اور مسمار کر کے اس جگہ پر رات بھر میں پودے لگا دیے اور اس جگہ کو گرین بیلٹ کا حصہ بنا کر مسجد کانام و نشان مٹا دیا ۔ یہ خیال تک نہیں کیا گیا کہ ہم نے یہ خطہ اور ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اور اسلام میں مساجد کی اپنی ایک حیثیت اور عظمت ہے، کسی مسلمان سے مسجد کی کسی قسم کی بے ادبی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، چہ جائے کہ اس کو مسمار کر دیا جائے ۔ فیا للعجب ! 
بتایا جائے کہ ہمارے ملک کی انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات سے کیااللہ تعالیٰ اس ملک اور قوم سے ناراض نہیں ہوں گے؟! یقیناً اس طرح کے اقدامات اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور غیظ وغضب کی دعوت دینے کے مترادف ہیں، اور اس قسم کے اقدامات ماضی اور حال کی طرح قسما قسم زمینی وآسمانی مصائب کا ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے