بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

bayyinat

 
 

رمضان کے قضا روزوں سے پہلے شوال کے چھ روزے رکھنا

رمضان کے قضا روزوں سے پہلے شوال کے چھ روزے رکھنا


سوال

اگر رمضان کے کچھ روزے چھوٹ گئے ہوں تو کیا شوال کے ۶ ؍روزے رکھ سکتے ہیں؟ یا پھر پہلے رمضان المبارک کے روزے قضا کرنے پڑیں گے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

صورتِ مسئولہ میں بہتر یہ ہے کہ پہلے فوت شدہ روزوں کی قضا کرے، پھر شوال کے روزے رکھے، لیکن اگر پہلے شوال کے روزے رکھے تو یہ بھی جائز ہے۔ شامی میں ہے:
’’(وقضوا ما قدروا بلافدیۃ و ولاء) لأنہٗ علی التراخي ولذا جاز التطوع قبلہٗ۔
(قولہ: جاز التطوع قبلہٗ) ولوکان الوجوب علی الفور لکرہ، لأنہٗ یکون تأخیرًا للواجب عن وقتہ المضیق۔
‘‘  (کتاب الصوم، فصل في العوارض المبیحۃ لعدم الصوم، ج:۲، ص:۴۲۳، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم

فتویٰ نمبر : 7870-1440

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے