بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

bayyinat

 
 

حضرت مولانا عبدالرحیم نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ  اور حضرت مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت

حضرت مولانا عبدالرحیم نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ 

اور حضرت مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت


۲۱؍ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۷ھ مطابق۱۳ ؍ دسمبر؍ ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ کو حضرت مولانا عبدالرحیم نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ (فرزند حضرت خواجہ غلام حبیب نقشبندی مجددی ؒ) کی چکوال میں وفات ہوئی، ۲۲؍ جمادی الاخریٰ بروز اتوار فیض گاہ نقشبندیہ ملہوآنہ موڑ جھنگ میں آپ کی تدفین ہوئی۔  إنا للہ و إنا إلیہ راجعون ، إن للہ ما أخذ ولہ ما أعطٰی و کل شیئ عندہٗ بأجل مسمّٰی !
۲۲؍جمادی الاخریٰ ؍۱۴۴۷ ھ مطابق ۱۴ ؍ دسمبر؍ ۲۰۲۵ ء بروز اتوار صبح کے وقت معروف پیرِ طریقت حضرت مولانا حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ اس فانی دنیا کی ۷۲بہاریں گزار کر عالمِ بقا کی طرف روانہ ہوگئے۔ إنا للہ و إنا إلیہ راجعون ، إن للہ ما أخذ ولہ ما أعطٰی و کل شیئ عندہٗ بأجل مسمّٰی !
آپ حضرت خواجہ غلام حبیب نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے۔ اگلے روز بروز پیر کو آپ کی نمازِ جنازہ ہوئی اور اپنے ادارہ جامعہ معہد الفقیر الاسلامی ، جھنگ میں تدفین عمل میں آئی۔
اللہ تعالیٰ دونوں حضرات کی تمام حسنات کو قبول فرمائے، اُن کی سیئات کو مبدل بہ حسنات فرمائے، ان کو جنت الفردوس کا مکین بنائے۔ ادارہ بینات ہر دو حضرات کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق سے نوازے اور ان کو صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
ادارہ بینات اپنے باتوفیق قارئین سے ہر دو حضرات کے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کی درخواست کرتا ہے۔

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے