
جامعہ کے استاذ مولانا محمد یاسر عبداللہ صاحب کا ۱۶ ماہ کا معصوم بچہ محمد سُلَیم ۲۶؍ ربیع الثانی ۱۴۴۷ھ مطابق ۲۰؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء بروز پیر کو داغِ مفارقت دے گیا، إنا للہ وإنا إلیہ راجعون، إن للہ ما أخذ ولہٗ ما أعطی وکل شيء عندہٗ بأجل مسمّٰی۔ أعظم اللہ أجرہٗ، وأحسن عزاءہٗ، آمین۔
جامعہ کی انتظامیہ، اساتذہ اور تمام عملہ مولانا سے تعزیت کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اُن کے لیے دعا گو ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا، بچہ کی والدہ، اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ، بچہ کو والدین کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے اور نعم البدل عطا فرمائے، آمین ثم آمین