بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
14 ربیع الثانی 1448ھ 27 سبتمبر 2026 ء

کیا مارخور کی قربانی جائز ہے؟
پالتو حلال جانور سے قربانی کرنا جائز ہے، جنگلی جانور سے قربانی کرنا جائز نہیں، مارخور جنگلی جانورہے، اس لیے اس سے قربانی کرنا جائز نہیں ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
’’وإن ضحی بظبیۃ وحشیۃ أنست أو ببقرۃ وحشیۃ أنست لم تجز۔‘‘ (الفتاوی الہندیۃ، کتاب الأضحیۃ، الباب الخامس في بیان محل إقامۃ الواجب: ۵/۹۷، ط: رشیدیۃ)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر :3288/1441 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن