برائے کرم ان حضرات کےعقیدہ کی درستگی کے بارے میں بتادیں کہ کیا ہم ان کے بیانات سن سکتے ہیں اور ان کی باتوں پر عمل کرسکتے ہیں؟
1 ۔ڈاکٹر اسرار احمد صاحب ۔ 2۔ مولانا طارق جمیل صاحب۔
تفصیل سے بتادیں کہ ان کے عقیدے کہیں غلط ہیں یا عوا م ان کو علماءِ حق تسلیم کریں؟
محترم جناب ! آپ کے جواب سے ہم معذور ہیں ،معذوری کی وجہ بھی آپ کو بتانے میں کوئی حرج نہیں ،دراصل اس قسم کے سوالات جو ناموں کی تعیین کے ساتھ ہوں، اس میں دینی فائدے کے بجائے نقصانات زیادہ ہوتے ہیں، جب کہ ہمارا اور آ پ کامقصد فائدہ کا حصول ہے نہ کہ نقصان کا ارتکاب ،اس کے ساتھ ہمیں آپ کے جواب سے بالکلیہ انکار بھی نہیں ہے ،آپ کسی کے عقائد ونظریات اور افکار وخیالات ذکر کرکے سوال پوچھیں گے تو ہمیں جواب دینے میں کوئی تامل نہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143501200020
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن