بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ربیع الثانی 1441ھ- 14 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

پہلی  رکعت میں سورۃالناس پڑھ لے اور دوسری رکعت میں  سورۃ الاخلاص


سوال

اگر پہلی  رکعت میں سورۃالناس پڑھ لے اور دوسری رکعت میں  سورۃ الاخلاص پڑھ لے تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب

قرآن جس ترتیب سے لکھا ہوا ہے اسی ترتیب سے نماز میں پڑھنا چاہیے،لہذا جان بوجھ کراگر کوئی پہلی  رکعت میں سورۃالناس پڑھے اور دوسری رکعت میں  سورۃ الاخلاص پڑھے تو اس طرح کرنا مکروہ تنزیہی ہے، اور اگر غلطی سے ہو تو کراہت نہیں، تاہم دونوں صورتوں میں نماز ہوجائےگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200111

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے