بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1441ھ- 09 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

وانیہ نام رکھنے کا حکم


سوال

’’ وانیہ‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’وانیہ‘‘عربی زبان کا  لفظ ہے جس کا مادہ " ونی "ہے، جس کا معنی عربی لغت میں سستی و کم زور  بدن کے ہیں، اور "وانیہ "عربی زبان  میں  سست حرکات والی عورت کو کہا جاتا ہے۔

المعجم الوسيط:

"الوَانِي : الضَّعيفُ البدن. الوَانِي من النَّسيم: الضعيفُ الهبوب".

معنی کے لحاظ سے یہ نام اچھا نہیں ہے۔ اس لیے اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء گرامیں میں سے کوئی نام یا کوئی اچھا بامعنی نام رکھیں۔

ہماری ویب سائٹ  پر ’’اسلامی نام‘‘ کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے  نام منتخب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201686

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے