بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 ربیع الثانی 1441ھ- 08 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا نصاب


سوال

قربانی کانصاب کیا ہے۲۰۱۹ میں ؟

جواب

قربانی ایسے شخص پر واجب ہوتی ہے جس کے پاس عید الاضحی کے تین دنوں میں (دس ذوالحجہ کی صبح صادق سے لے کر بارہ ذوالحجہ کا سورج غروب ہونے تک) کسی وقت ضروریاتِ اصلیہ کے علاوہ اتنی مالیت کا مال یا سامان ہو جس کی رقم ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو  اور چاندی کی فی تولہ قیمت فی زمانہ (2019)  تقریباً 910 روپے ہے، اس حساب سے چاندی کا نصاب تقریباً 47775 روپے بنتا ہے، لہذا جس شخص کے پاس مذکورہ مالیت کا ضروریاتِ اصلیہ سے زائد سامان ہو اس پر قربانی واجب ہو گی۔فی تولہ چاندی کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے اس لیے عید قربان کے دن جو قیمت ہوگی وہی معتبر ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201194

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے