بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1441ھ- 09 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

طلاقِ معلق کی ایک صورت


سوال

میں سعودیہ میں رہتا ہوں میں نے اپنی بیوی کو غصے سے بول دیا : ’’اگر تم نے بچہ  ہو نے سے پہلے مجھے فون کیا تو تم مجھ پر طلاق ہو‘‘۔  اب مجھے یہ ڈر ہے کہ وہ کہیں مجھے فون نہ کرلے، جب کہ اس کا ساتواں مہینہ چل رہا ہے۔ براہِ کرم اس کا حل بتائیں!

جواب

آپ کے اس کہنے کی وجہ سے اگر اس نے بچہ ہونے سے پہلے پہلے آپ کو فون کیا تو اس پر طلاق واقع ہوجائے گی؛ لہذا آپ خود ہی اس کو فون کر لیا کریں یا اس کو کہیں کہ جب رابطہ کرنا ہو تو آپ کو پیغام بھجوادیا کرے، اور آپ خود فون کرکے رابطہ کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے