بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی سنتیں رہ جائیں تو کب پڑھے؟


سوال

کیا ہم جمعہ کی فرض نماز سے پہلے والی چار سنتیں جمعہ کے دورکعت فرض کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟اگر پڑھ سکتے ہیں تو جمعہ کے فرض کے بعد والی چار اور دو سنتوں کے بعدانہیں پڑھیں یا پہلے؟

جواب

جمعہ کے دن فرض نماز سے پہلے والی چار سنتیں اگررہ جائیں توفرض کے بعدوالی سنت موکدہ اداکرنےکے بعد پہلے والی چاررکعتیں اداکرلے۔اوراگرفرض کی ادائیگی کے بعد جمعہ سے پہلے والی چارسنتوں کومقدم کردے اورپھربعد والی سنتیں اداکرے تب بھی جائزہے۔(امدادالاحکام،کتاب الصلوۃ1/615،ط:دارالعلوم۔کفایت المفتی،کتاب الصلوۃ،3/317،ط:دارالاشاعت)


فتوی نمبر : 143801200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں