سن 1993ء میں دس دراہم کی مقدار کیا بنتی ہوگی؟ ہمارے ایک ساتھی کی شادی 1993 میں ہوئی، اس وقت انہوں نے اپنا مہر 500 روپے ادا کیے اور یہی طے پایا تھا، اب پوچھنا یہ چاہ رہا ہوں کہ اس وقت کے لحاظ سے عشرہ دراھم تک پہنچ چکی تھی یا اس سے کم تھی؟
10 درہم کا وزن 2 تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی ہے ، اور موجودہ اوزان کے حساب سے اُس کی مقدار 30 گرام 618 ملی گرام چاندی ہوتی ہے , 1993 میں 30 گرام 618 ملی گرام چاندی کی قیمت دریافت کرلیجیے، جس سے آپ با آسانی دس درہم کی قیمت دریافت کرسکتے ہیں۔
ہمیں دست یاب اعداد و شمار کے مطابق 1993 میں دس دراہم کی قیمت 500 روپے سے کافی کم تھی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200289
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن