بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

15رمضان کے دن ہیبت ناک آواز ہوگی آیایہ روایت درست ہے؟


سوال

لوگوں میں مشہورہے کہ حدیث میں ہے 15رمضان جمعہ کے دن ہیبت ناک آوازہوگی جس سے لوگ ہلاک ہوں گی۔اس کے بارے میں مطلع فرمائیں۔

جواب

مذکورہ روایت جولوگوں میں مشہورہے اورخوب اسے پھیلایاگیا،محدثین کی تحقیق کے مطابق یہ موضوع(من گھڑت)روایت ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کاثبوت نہیں ہے۔(الأسرار المرفوعة في الأخبار الموضوعۃ المعروف بالموضوعات الکبری لملاعلی القاری1ـ472،ط:موسسۃ الرسالۃ بیروت۔اللآلی المصنوعۃ فی الأحادیث الموضوعۃ لجلال الدین السیوطی2-323،ط:دارالکتب العلمیۃ بیروت)


فتوی نمبر : 143609200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں