بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1441ھ- 31 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

کیا کتا پاک ہے؟


سوال

کیا کتا پاک ہے؟

جواب

کتے کے جسم پر اگر کوئی نجاست نہ لگی ہو  تو اس کی کھال  لگنے سے کپڑا ناپاک نہیں ہوتا؛ لہذا اگرکسی کے جسم یا کپڑے سے کتے کا جسم (لعاب لگے بغیر) چھوا ہو اور اس نے ان کپڑوں میں نماز پڑھی تو ہوجائےگی۔ البتہ اس کا لعاب ناپاک ہے، اگر لگ جائے تو پاک کرنا لازم ہے۔

  کتا  اگر کسی برتن میں منہ ڈال دے  جس میں کھانے یا پینے کی چیز ہو  تو  کتے کی وہ جوٹھی  چیز  ناپاک ہوجائے گی، کھانے پینے کی چیز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور برتن بھی ناپاک ہوجائے گا، اس کے بعد  اس کو تین مرتبہ دھونے سے وہ پاک ہوجائے گا۔ 

یہ یاد رہے کہ شوقیہ طور پر کتا پالنا جائز نہیں ہے. البتہ ضرورت کے لیے( جیسا کہ حفاظت اور شکار وغیرہ  کے لیے) کتا پالنا جائز ہے۔

"عن أبي طلحة رضي اﷲ عنه قال: قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیه وسلم: لاتدخل الملائكة بیتاً فیه کلب ولا تصاویر". (بخاری، مسلم)

ترجمہ: حضرت ابو طلحہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ  خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصاویر ہوں. (مشکاۃ شریف ص ۳۸۵ باب التصاویر)

" قال النووي: والأظهر أنه عام في کل کلب و کل صورة و أنهم یمتنعون من الجمیع لإطلاق الأحادیث". (شرح النووي علی هامش مسلم، کتاب اللباس والزینة، باب تحریم تصویر صورة الحیوان، ۲/۲۰۰، مرقاة شرح مشکاة، باب التصاویر، امدادیه ملتان ۸/۳۲۶)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 223):

"(و) سؤر (خنزير وكلب وسباع بهائم) ومنه الهرة البرية (وشارب خمر فور شربها) ولو شاربه طويلاً لايستوعبه اللسان فنجس ولو بعد زمان (وهرة فور أكل فأرة نجس) مغلظ". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200483

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے