بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1441ھ- 03 جون 2020 ء

دارالافتاء

 

کپڑے پر مذی لگی ہو اس حالت میں تلاوت کرنے کا حکم


سوال

 کپڑے پر مذی لگی ہو تو  صرف وضو  کرکے قرآنِ پاک کی تلاوت کر سکتے ہیں؟اور قرآنِ پاک کو دیکھ کر؟

جواب

قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے وقت اس بات کا اہتمام کرنا چاہیے کہ کپڑے اور بدن پاک ہوں، اگر قرآن پاک کی تلاوت  ایسی حالت میں کی جائے  کہ کپڑوں پر کچھ نجاست لگی ہو تو ایسا کرنا تلاوتِ کلامِ پاک کے آداب کے خلاف ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے