بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 جُمادى الأولى 1441ھ- 24 جنوری 2020 ء

دارالافتاء

 

چھٹی کم ہونے  کی وجہ سے حالتِ حیض میں وطی کرنا


سوال

اگر کوئی شخص چھٹی پر ملک آیا ہو اور بیوی کے ایامِ مخصوصہ آگئے ہوں اور  اسے واپس بھی جانا ہے، اس صورت میں وہ وطی کرے تو کیا حکم ہے؟ اور کفارہ کیا ہے؟ اس میں انسان کی مجبوری کو بھی ملاحظہ فرمائیں!

جواب

واضح رہے کہ حیض کی حالت میں ناف سے لے کر گھٹنوں تک کسی حائل کے بغیر میاں بیوی کا ملنا ناجائز ہے، اور وطی کرنا بہرحال حرام ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں وہ شخص اپنی چھٹیاں بڑھالے اور حاجت پوری کرکے جائے، چھٹی کم ہونے  کی وجہ سے حرام حلال نہیں ہوتا۔  نیز اگر زوجین کی رضامندی سے اس گناہ کا راتکاب ہو جائے  تو دونوں گناہ گار ہوں گے، دونوں استغفارکریں، اور بہتر یہ ہے کہ اس کے بعد کچھ صدقہ کرے؛ تاکہ نیکی سے گناہ دھل جائے۔ استطاعت ہو تو ایک دینار (4.374  گرام سونے کا سکہ) یا آدھا دینار (یا اس کی قیمت) صدقہ کریں۔ 

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جوشخص بھی حائضہ عورت سے ہم بستری کرلے وہ ایک یا آدھا دینار صدقہ کرے ‘‘.

اور اگر چھٹیوں میں اضافہ نہ ہوسکے اور حاجت زیادہ ہو تو ناف سے گھٹنے کے درمیان (اتنے موٹے) کپڑے پہنے ہوئے (جن سے جسم کی حرارت محسوس نہ ہو) بغیر دخول کے تسکینِ شہوت کی گنجائش ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 298):
"(قوله: ويندب إلخ)؛ لما رواه أحمد وأبو داود والترمذي والنسائي عن ابن عباس مرفوعاً «في الذي يأتي امرأته وهي حائض، قال: يتصدق بدينار أو نصف دينار»، ثم قيل: إن كان الوطء في أول الحيض فبدينار أو آخره فبنصفه، وقيل: بدينار لو الدم أسود وبنصفه لو أصفر. قال في البحر: ويدل له ما رواه أبو داود والحاكم وصححه: «إذا واقع الرجل أهله وهي حائض، إن كان دماً أحمر فليتصدق بدينار، وإن كان أصفر فليتصدق بنصف دينار»".

(فتاویٰ ہندیہ،الفصل الرابع فی احکام الحیض والنفاس ،2/57)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے