بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 14 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

پانچ بھائی اور ایک بہن میں وراثت کی تقسیم


سوال

پانچ بھائی اور ایک بہن میں 9 مرلے کا پلاٹ کس طرح تقسیم ہوگا؟ 

جواب

مذکورہ پلاٹ اگر میراث ہے اور ورثہ صرف یہی ہیں تو اس پلاٹ کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ اس پلاٹ  یا اس کی رقم کو گیارہ حصوں میں تقسیم کیا جائے پھر ہر ایک بھائی کو دو حصے اور بہن کو ایک حصہ دے دیا جائے. یعنی فی صد کے اعتبار سے 18 اعشاریہ 18 فی صد ہر ایک بھائی کو اور 9 اعشاریہ 09 فی صد بہن کو ملے گا.  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200763

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے