بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 16 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

نکاح سے پہلے مہر دینا


سوال

نکاح سے پہلے مہر دینے کا حکم کیا ہے؟

جواب

مہر عقدِ نکاح سے واجب ہوتا ہے،اور خلوتِ صحیحہ سے اس کا ادا کرنا لازم ہوجاتا ہے، اگر رخصتی سے پہلے ادا کردیا جائے تو ادا ہوجائے گا، لیکن اگر نکاح سے پہلے ہی کسی کو مہر کے طور پر کچھ دے دیا تو مہر ادا نہ ہوگا۔نکاح کے بعد ادا کرنا پڑے گا، البتہ اگر کسی نے پہلے ادا کردیا ہو اور پھر نکاح کرے اور بیوی اس پر راضی ہو جائے کہ جو پہلے ادا کردیا بس وہی مہر ہو گیا،  اور کوئی مطالبہ نہیں، تو  دوبارہ ادا کرنا ضرورری نہیں۔

اور اگر اس پر بیوی راضی نہیں  تو شوہر  پہلے دی ہوئی رقم کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 102):
"(قوله: ويتأكد) أي الواجب من العشرة لو الأكثر، وأفاد أن المهر وجب بنفس العقد لكن مع احتمال سقوطه بردتها أو تقبيلها ابنه، أو تنصفه بطلاقها قبل الدخول، وإنما يتأكد لزوم تمامه بالوطء ونحوه ظهر أن ما في الدرر من أن قوله: عند وطء متعلق بالوجوب غير مسلم كما أفاده في الشرنبلالية. قال في البدائع: وإذا تأكد المهر بما ذكر لايسقط بعد ذلك، وإن كانت الفرقة من قبلها؛ لأن البدل بعد تأكده لايحتمل السقوط إلا بالإبراء كالثمن إذا تأكد بقبض المبيع. اهـ".

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 288):
"ويجب عقيب العقد بلا فصل لما ذكرنا أنه يجب بإحداث الملك، والملك يحدث عقيب العقد بلا فصل؛ ولأن المعاوضة المطلقة تقتضي ثبوت الملك في العوضين في وقت واحد وقدثبت الملك في أحد العوضين وهو البضع عقيب العقد فيثبت في العوض الآخر عقيبه تحقيقاً للمعاوضة المطلقة إلا أنه يجب بنفس العقد وجوباً موسعاً، وإنما يتضيق عند المطالبة كالثمن في باب البيع أنه يجب بنفس البيع وجوباً موسعاً، وإنما يتضيق عند مطالبة البائع".

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 287):
"المهر في النكاح الصحيح يجب بالعقد؛ لأنه إحداث الملك، والمهر يجب بمقابلة إحداث الملك؛ ولأنه عقد معاوضة وهو معاوضة البضع بالمهر فيقتضي وجوب العوض كالبيع".


فتوی نمبر : 144004200695

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے