بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 صفر 1442ھ- 25 ستمبر 2020 ء

دارالافتاء

 

نوکری کے لیے وظیفہ


سوال

 مجھے نوکری کی تلاش ہے ،کسی جگہ لگتاہے کہ نوکری مل جائےگی، مگر پھر رہ جاتا ہوں براہِ مہربانی کوئی وظیفہ یا دعا بتادیں۔

جواب

پنج وقتہ نمازوں کی پابندی اور استغفار کی کثرت کریں،  نیز فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ  کی روزی جہاں مقدر کی ہے وہاں آپ کو ضرور ملے گی، اور جہاں آپ کا رزق نہیں وہاں نوکری بھی نہیں ملے گی؛ اس لیے اگر کسی جگہ نوکری یا کام نہ ملے تو  پراگندہ خیالات  یا کمزور عقیدگی کے بجائے خدائے بزرگ وبرتر کی قضا اور حکمت پر ایمان مزید مضبوط کیجیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں