بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 18 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

مہر شرعی کتنا ہوتا ہے؟


سوال

میری شادی امریکہ میں 29 مارچ کو ہے. شرعی حق مہر آج کے دن کے حساب سےکتنا ہو گا؟

جواب

مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم  (30  گرام618ملی گرام)چاندی یا اس کی قیمت ہے، اس سے کم مہر مقرر نہیں کیا جاسکتا۔ باقی عورت کا اصل حق "مہرمثل" ہے، "مہر مثل"  کا مطلب یہ ہے کہ جتنا لڑکی کے باپ کے خاندان میں اس جیسی لڑکیوں کا مہر ہوتاہے، ا تنا ہی مہر اس لڑکی کا بھی ہونا چاہیے، مگر "مہر مثل" سے کم یا زیادہ بھی رکھ سکتے ہیں۔ مالی گنجائش ہونے کی صورت میں بہتر یہ ہے کہ "مہر فاطمی" کی مقدار مہر مقرر کیا جائے، جو ایک سو، سوا اکتیس (131/25)تولہ  ہے۔چاندی  کی قیمت گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201139

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے