بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1441ھ- 03 جون 2020 ء

دارالافتاء

 

موجودہ دور میں پولیو کے قطروں کا حکم


سوال

موجودہ وقت میں پولیو کے قطرے پلانا ٹھیک ہے یا نہیں؟

جواب

پولیو  یا اس جیسی دیگر  بیماریوں کی ویکسینز  کے سلسلے میں شریعت کا حکم یہ ہے کہ اگر کوئی ماہر دین دار ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کردے کہ یہ مضر صحت نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی  ناپاک چیز ملی ہے تو  ان کا پلانا جائز ہے، لہذا اس سلسلے میں دین دار ماہر ڈاکٹروں کی تصدیقات کی طرف رجوع کیا جائے، اور  پلانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ  اور اس بات کا اطمینان ضرور کرلیا جائے کہ کہیں اس کی تاریخ میعاد گزر نہ گئی ہو۔  

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کے ترجمان رسالہ ”ماہنامہ بینات“ کے درج ذیل عنوان کے  مضمون کا مطالعہ کرلیں: پولیو کے قطرے ، عوامی تشویش اور سرکاری ذمہ داری!

https://www.banuri.edu.pk/bayyinat-detail/پولیو-کے-قطرے-عوامی-تشویش-اور-سرکاری-ذمہ-داری

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200711

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے