بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 ربیع الثانی 1441ھ- 13 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی نچلی منزل میں جگہ ہونے کے باوجود بالائی منزل پر صف بناکر جماعت سے نماز پڑھنے کا حکم


سوال

اگر مسجد میں نیچے جگہ خالی ہو اور کچھ لوگ اوپر والی منزل پر جماعت  کی نماز میں شریک ہوکر نماز پڑہیں تو ان کی نماز کا کیا حکم ہے؟  یعنی نچلی منزل میں جگہ ہونے کے باوجود بالائی منزل سے اقتدا  کرنے والوں کی نماز درست ہوگی یا نہیں؟

جواب

مسجد کی نچلی منزل میں جگہ ہونے کے باوجود بلا عذر بالائی منزل پر جاکر امام کی اقتدا  میں جماعت سے نماز پڑھنا مکروہ ہے، البتہ چوں کہ پوری مسجد ایک ہی مکان کے حکم میں ہے؛ اس  لیے نماز ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201173

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے