بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1441ھ- 05 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے ویکس کرانے کا حکم


سوال

مردوں کے لیے جسم کے کسی حصے میں ویکس کے ذریعے بال ہٹوانا کیسا ہے؟

جواب

مردوں کے لیے جسم کے غیر ضروری بالوں کے صاف کرنے کے لیے اُسترا  استعمال کرنا مستحب ہے، تاہم کریم یا پاوڈر وغیرہ کے ذریعے بھی غیر ضروری بال صاف  کرنا  جائز ہے۔ لیکن ستر کے حصے سے بال ہٹانے کے لیے (بیوی کے علاوہ) کسی اور سے ویکس کروانا جائز نہیں ہے۔ غیر ضروری بالوں کے علاوہ (ہاتھوں، پیروں، یا سینے وغیرہ کے) بال صاف کرنا خلافِ ادب ہے، اس لیے ضرورت کے بغیر نہیں کاٹنے چاہییں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201678

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے