بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 شعبان 1441ھ- 06 اپریل 2020 ء

دارالافتاء

 

ماحی محمد نام رکھنا


سوال

’’ماح محمد‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟ اور کیامعنی ہیں؟ ’’ماح‘‘  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام ہے۔

جواب

’’ ماحی‘‘  (یا کے ساتھ) آپ ﷺ کے ناموں میں سے ہے،  اس کا معنی ہے: مٹانے والا(یعنی کفر وشرک کو مٹانے والا) ، یہ نام رکھنا  مناسب نہیں،  اسے  آپ ﷺ کے ساتھ خاص رکھا جائے تو بہتر ہے خصوصاً جب’’محمد‘‘  بعد میں آئے تو  اضافت کی وجہ سے غلط معنی کا شبہ ہوتاہے۔

"عن جبیر بن مطعم قال: سمعت النبي صلی الله علیه وسلم یقول: إن لي أسماء، أنا محمد، وأنا أحمد، ”وأنا الماحي الذي یمحو الله بي الکفر“ وأنا الحاشر الذي یحشر الناس علی قدمي وأنا العاقب والعاقب الذي لیس بعده نبي. متفق علیه". (مشکاة المصابیح، باب أسماء النبي صلی الله علیه وسلم وصفاته، الفصل الأول، ص ۵۱۵، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)  فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144104200662

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے