بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 13 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کے سلام کا جواب کیا دیں؟


سوال

 میں دبئی میں رہتا ہوں اور میرا سوال یہ ہے کہ کیا غیر مسلم جب سلام کہتے ہیں تو کیا ہمیں ''وعلیکم السلام'' کہنا چاہیے یا نہیں؟  کیوں کہ اکثر یہاں غیر مسلم دوست سلام کرتے ہیں۔

جواب

اگر غیر مسلم سلام میں پہل کرے تو جواب میں صرف '' وعلیکم'' کہہ دینا چاہیے۔ البتہ غیرمسلم کو  خود سلام میں پہل  نہیں کرنی چاہیے۔

'' عن أنس بن مالك رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا: وعليكم۔ " (الصحیح للبخاری، کتاب الاستئذان، باب: كيف يرد على أهل الذمة السلام (8/57) ط: دار طوق النجاة)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200862

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے