بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 شوال 1441ھ- 29 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے مہندی کو لازمی سمجھنا


سوال

عورت کے لیے مہندی لگانا کتنا ضروری ہے؟ چندخواتین بہت ضروری سمجھتی ہیں اور یہ تک کہتی ہیں کہ اگر عورت کے ناخن مہندی سے لال نہ ہو تو ان کی نماز نہیں ہوتی، اور بعض خواتین کوئی خاص مقدار کا بھی کہتی ہیں کہ اتنی مقدار کی مہندی ساری زندگی میں لگانا ضروری ہے۔

جواب

خواتین کے لیے مہندی لگانا  شرعاً لازم اور ضروری نہیں، بلکہ جائز ہے۔  مذکورہ خواتین جو مہندی کو لازمی سمجھتی ہیں یا مہندی کی خاص مقدار کو لازمی سمجھتی ہیں،  ان   کا خیال غلط اور بے اصل ہے۔  شرعاً اس کی کوئی حیثیت نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200238

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے