بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 15 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

طوافِ زیارت کا آخری وقت


سوال

طوافِ زیارت کون سی تاریخ تک کر سکتے ہیں؟

جواب

طوافِ زیارت دس ذوالحجہ کی صبح صادق سے بارہ ذوالحجہ کے غروب آفتاب تک کیا جاسکتا ہے ۔اگر بلاعذرِ شرعی اس وقت میں طواف نہیں کیا تو بعد میں بھی کرنا ہوگا، یہ ذمہ پر رہے گا، البتہ تاخیر کی وجہ سے دم واجب ہوگا۔  ہاں اگرعورت حیض یا نفاس میں تھی اس وجہ سے طوافِ زیارت میں مذکورہ ایام سے تاخیر ہوئی تو اس تاخیر کی وجہ سے عورت پر کوئی دم لازم نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم  


فتوی نمبر : 143909201927

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے