بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 15 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

سیلولر کمپنیز سے ایڈوانس بیلنس لینا


سوال

اگر کسی موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے ایڈوانس بیلنس لون لیا جائے تو کیا ادائیگی کے وقت جو زائد رقم دینی پڑتی ہے وہ سود ہے؟

جواب

بیلنس ختم ہونے کے بعد سیلولر سروس فراہم کرنے والی بعض کمپنیاں جو میسج بھیجتی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنی جو ایڈوانس کی سہولت دیتی ہے  اور اس پر تھوڑی بہت رقم کاٹتی ہے وہ سروس چارجز  کی مد میں کاٹتی ہے، یعنی ایڈوانس  کی سہولت فراہم کرنے کا عوض ہے جو کہ جائز ہے، اس لیے ایسی سیلولر کمپنیوں سے ایڈوانس کی سہولت حاصل کرنا اور اس کے عوض کمپنی کا سروس چارجز (زائد) وصول کرنا جائزہے، سروس چارجز ہونے کی وجہ سے یہ سود میں داخل نہیں، تاہم  احتیاط اسی میں ہے کہ حتی الامکان ایڈوانس کی سہولت حاصل نہ کی جائے۔

"فتاوی شامی" (6/ 4):

" وشرعاً (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض)". 

 

اوراگر قرض کہہ کر اس کا عوض وصول کرتی ہے تو سود ہے، اور ایڈوانس لیناناجائزہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200563

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے