بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 18 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

سورہ مزمل کا دوسرا رکوع دو رکعت میں پڑھنا


سوال

اگر کوئی ’’سورۃالمزمل‘‘  کا دوسرا رکوع دو رکعت میں پڑھے تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟

جواب

’’سورۃ المزمل‘‘  کا دوسرا رکوع ایک ہی آیت پر مشتمل ہے؛  اس لیے اسے دو رکعات میں تقسیم نہ کیا جائے، بلکہ ایک ہی رکعت میں پڑھاجائے۔  تاہم اگر کسی نے اسے تقسیم کرکے دو رکعت میں پڑھ لیا تو  نماز ادا ہوجائے گی، لیکن ایسا کرنا سنتِ متوارثہ کے خلاف اور ناپسندیدہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201633

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے