بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 ربیع الثانی 1441ھ- 11 دسمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کُل مالیت پر لاگو ہو گی یا نصاب سے زائد مقدار پر؟


سوال

ساڑھے سات تولہ سونا ہے،  کیا اب مجھے سارے  9 تولے کی مالیت پر زکاۃ دینی ہو گی؟  یا نصاب سے جو  زیادہ ہے اس پر؟

جواب

واضح رہے کہ سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ ہے یعنی اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو  (چاندی، نقدی یا مالِ تجارت نہیں ہے) اور اس کی مقدار ساڑھے سات تولہ سونے سے کم ہو  تو زکاۃ لازم نہیں ہوگی اور اگر ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو  تو اس کے اوپر زکاۃ کی ادائیگی لازم ہو گی، اور  جب کسی کے پاس ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ سونا موجود ہو تو  مجموعی مقدار پر زکاۃ لازم ہو گی، ایسا نہیں ہے کہ جو مقدار نصاب سے زائد ہو اس پر زکاۃ لازم ہو۔ یہی حکم تمام نصابوں کا ہے کہ جب نصاب سے زائد مقدار ہوجائے تو مجموعی مال پر زکاۃ واجب ہوتی ہے۔

لہذا صورتِِ  مسئولہ میں اگر آپ کے پاس نو تولہ سونا ہے تو  آپ کے اوپر نو تولہ سونے  کی زکاۃ واجب ہو گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے